تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مدرسہ عملیہ حضرت امام العصر عج کا خصوصی دورہ کیا

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی  شہید الطاف حسینی اور شہید قیصر حسین چغتائی کی برسی میں شرکت کے لئے سندھ پہنچے جہاں انہوں نے شہید الطاف حسینی کی برسی میں شرکت اور خطاب کیا – اس بعد کے قائد ملت  جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملکی اور پشاور سانحہ کے متعلق میڈیا سے گفتگوکی اس موقع پرصوبائی نائب صدور علامہ اسد رضا نعیمی،علامہ محمدعلی جروار،سید کاظم حسین شاھ نقوی اورعلامہ کرم علی حیدری سمیت دیگر مقامی رہنما بھی انکے ہمراہ موجود تھے
بعدازاں قائد ملت جعفریہ پاکستان علی آباد اور سید آباد پہنچے جہاں انہوں نے مومنین سے ملاقات ومرحومین کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی –
جعفریہ پریس کے نمائندے کے اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے
مدرسہ عملیہ حضرت امام العصر عج کا خصوصی دورہ کیا اور مدرسہ مہتمم علامہ کرم علی حیدری سے ملاقات اور گفتگو کی – مدرسہ عملیہ حضرت امام العصر عج میں انجمن امامیہ سندھ کے متولی و منتظم قدم گاہ مولا علی علیہ السلام حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل محترم جناب مرزا صادق علی صاحب ، نائب صدر محترم جناب سید ساجد حسین نقوی صاحب ،محترم جناب سید غلام عباس نقوی بالے سائیں اور محترم حاتم علی مرزا صاحب نے قائد ملت جعفریہ پاکستان سے خصوصی ملاقات کی ۔