کراچی:
قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے مستحق مومنین کے لیئے رمضان المبارک کے سلسلے میں راشن کی ترسیل۔
کراچی کے علاقے نیو کراچی کی جامع مسجد جعفریہ میں نارتھ کراچی، نیو کراچی، خدا کی بستی، اورنگی ٹاؤن، قصبہ کالونی اور دیگر علاقوں کے مستحق مومنین کے لیئے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے رمضان المبارک کے سلسلے میں راشن کی ترسیل کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، شیعہ علماء کونسل ضلع وسطی (کراچی ڈویژن) کے رہنماء علامہ کامران حیدر عابدی اور علامہ آصف رضا نقوی کے علاوہ ضلع وسطی کے آرگنائزر برادر احمد بھی موجود تھے۔