تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان سےمتحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے چیئرمین جناب پیر سید ضیا اللہ شاہ بخاری کی ملاقات

متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے چیئرمین جناب پیر سید ضیا اللہ شاہ بخاری نے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی سینئر نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی،شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل علامہ عارف واحدی بھی موجود تھے،ملی یکجہتی کونسل کا آئندہ کا لائحہ عمل،اتحاد امت مسلمہ،دینی و سیاسی باہمی دلچسپی کے معاملات تفصیل سے زیر غور آئے