راولپنڈی: قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے سربراہ وفاق المدارس شیعہ پاکستان آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں قومی امور پر تبادلہ خیال ہوا ملاقات کے دوران دینی مدارس کے نصاب، تعلیمی معیار، مدارس کے انتظامی امور، طلبہ کی فکری و نظریاتی تربیت اور دینی تعلیم کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائد محترم نے وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا