قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے وفد نے ملاقات کی وفد نے مولانا سید علی رضا نقوی کی وفات پر قائد محترم سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی وفد نے مختلف علاقائی امور پر قائد محترم سے گفتگو کی اور رہنمائی لی معزز وفد میں سابق صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل خیبرپختونخواہ علامہ حمید حسین امامی، صدر امامیہ کونسل علامہ سید محمد باقر منتظری،نائب صدر علامہ سید آغا بہشتی،علامہ حافظ مصطفی توکلی،علامہ سید عامر حیدر شمسی جنرل سیکرٹری امامیہ کونسل،مولانا طفیل عباس ہاشمی،علامہ سید قیصر عباس الحسینی شریک تھے قائد محترم نے مختلف امور میں وفد کی رہنمائی کی باہمی اتحاد و اتفاق پر تاکید کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا
۔۔
۔




