راولپنڈی: قائد ملت جعفريہ پاکستان آيت اللہ سيد ساجد على نقوى سے مرکزى صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر سيد راشد حسين نقوى کى سربراہی میں جے ايس او پاکستان کے نمائندہ وفد کی ملاقات، ملاقات میں ملک گير علماء و ذاکرين کانفرنس کى کاميابى پر خراج تحسين پيش کيا، ملکى، قومى، سياسى، مذہبى اور تنظيمى امور اور دیگر معاملات پر گفتگو کی اور رہنمائى لى۔
وفد میں مرکزى ڈپٹى جنرل سيکرٹرى برادر محمد تقى مغل، صوبائى آرگنائزر سندھ برادر سيد آذان کاظمى، ڈويژنل صدر سيہون ڈويژن برادر محسن على ساجدى ونگانى، آرگنائزر راولپنڈی ڈويژن برادر ميثم على، برادر على حيدر اور سيد عاصم على موجود تھے۔


