قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہی اجلاس، زائرین کے مسائل اور دیگر تنظیمی و قومی امور پر تبادلہ خیال ہوا، قائد محترم نے ملی یکجہتی کونسل کی فعالیت اور زائرین کے مسائل کے حل کے لیے کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا اور مختلف اقدامات میں رہنمائی فرمائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا