راولپنڈی:
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، علامہ فیاض حسین مطہری اور سید علی مہدی نقوی نے ملاقات کی اور سید حس۔۔۔۔ن نصر۔۔۔ اعلی اللہ مقامہ کی شہادت پرتعزیت و تسلیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر مختلف قومی ملی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور قائد محترم نے قومی و ملی ایشو پر رہنمائی فرمائی۔