راولپنـــــڈی 1 مئی 2023ء
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی اور مختلف قومی، ملی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں آئندہ مذہبی و سیاسی پرگرامات کو قائد محترم کی جانب سے منظوری دی گئی اور قائد محترم نے گذشتہ پروگراموں کی کامیابی پر مرکزی سکرٹری جنرل اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔جبکہ قائد محترم نے آئندہ بھی کامیابیوں کے لیے مذید رہنمائی بھی فرمائی۔
زاہد علی آخونزادہ
مرکزی سیکرٹری اطلاعات




