قائد ملت جعفریہ پاکستان سے قم کے علماء کے وفد کی خصوصی ملاقات
قاٸد ملت اسلامیہ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے دفتر قاٸد ملت جعفریہ قم کے اعلی سطحی وفد کی اہم ملاقات
ملکی ،بین الاقوامی اور اہم مساٸل پر تفصیلی گفتگو
وفد نے اہم امور پر قاٸد محبوب سے رہنماٸی اور ہدایات لیں
راولپنڈی/ اسلام آباد 13 ستمبر
قاٸد ملت اسلامیہ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کے ساتھ مدیر دفتر قاٸد ملت جعفریہ قم و نماٸندہ قاٸد حجتہ الاسلام والمسلمین سید ظفر علی نقوی کی سربراہی میں اعلی سطحی وفد نے راولپنڈی میں قاٸد ملت کی رہاٸش گاہ پر خصوصی ملاقات کی
وفد میں دفتر قاٸد ملت جعفریہ قم کے فعال رہنما سابق رکن مجلس عاملہ مولانا کاظم رضا اعوان اور دفتر قاٸد ملت جعفریہ قم کے مسٶل دفتری امور مولانا لیاقت علی سیال شامل تھے
وفد نے دفتر قاٸد ملت جعفریہ قم کی کارکردگی سمیت دیگر معاملات پر بریفنگ دی
قاٸد محترم نے دفتر کی کارکردگی پر اظہار اطمینان فرماتے ہوٸے خصوصی دعا اور حوصلہ افزاٸی فرماٸی
وفد کو قاٸد محترم نے ہدایات جاری کرتے ہوٸے مختلف اہم امور پر رہنماٸی فرماٸی