تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے مختلف وفود کی ملاقاتیں جاری

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے مختلف وفود کی ملاقاتیں جاری

راولپنڈی

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے خیرپور سے تشریف لائے مولانا سید علی افضل زیدی قمی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی وفد نے علاقائی مسائل عزاداری امام حسینؑ سمیت مختلف امور پر قائد محترم سے رہنمائی لی ملاقات میں محترم سجاد حیدر اور محترم سید آصف نقوی بھی شریک تھے قائد محترم نے باہمی اتحاد و اتفاق پر تاکید کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا