• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

 دونوں رہنماوں نے موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال اور موجودہ صورتحال میں دینی قوتوں کے متحرک کردار کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ کی ملاقات

 علامہ ساجد نقوی سے صاحبزادہ ابوالخیر زبیرکی وفد کے ہمراہ ملاقات
 دونوں رہنماوں نے موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال اور موجودہ صورتحال میں دینی قوتوں کے متحرک کردار کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا
ملکی سیاسی، اقصادی، معاشی، اور امن و امان کی صورتحال کو مخدوش قرار دیتے ہوئے وطن عزیز پاکستان کو مشکلات کے گرداب سے نکالنے پر اتفاق
راولپنڈی /اسلام آباد 28دسمبر 2022ء( جعفریہ پریس پاکستان)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے اپنے وفد کے ہمراہ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل کی سینئر نائب صدر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں جمیعت علمائے پاکستان کی جانب سے مرکزی سیکٹری جنرل پیر صفدر شاہ گیلانی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید عقیل انجم اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکرٹری مالیات طاہر رشید تنولی جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور موجودہ صورتحال میں دینی قوتوں کے متحرک کردار کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ علامہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابولخیر محمد زبیر نے دینی قوتوں کے حقیقی اور اہم کردار کو منظر عام پر لانے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی تجویز پیش کی جس کو قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اہم قرار دیتے اس تجویز کے تمام پہلووں پر غور کر کے معاملات کو آگے بڑھانے کی یقین دھانی کرائی۔ دونوں رہنماوں نے ملکی سیاسی، اقصادی، معاشی، اور امن و امان کی صورتحال کو مخدوش قرار دیتے ہوئے وطن عزیز پاکستان کو مشکلات کے گرداب سے نکالنے کیلئے دینی قوتوں کا عوام کی عملا رہنمائی کرنے پر بھی اتفاق کیا۔