قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی (دامت برکاتہ) سے عمائدین کرم نے ملاقات کی اور کرم کے صورتحال پر بریفنگ دی۔
ملاقات میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ او مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محمد علی قائد موجود تھے۔ جبکہ وفد میں ایم پی اے علی ہادی عرفانی، حاجی روف حسین اور حاجی سردار حسین شامل تھے۔
وفد نے ضلع کرم بالخصوص پارا چنار کی صورتحال سے متعلق مکمل بریفنگ دی اور قائد محترم کی کال پر ملک بھر میں پاراچنار کی مظلوم عوام کے حقوق کے لیے یوم جمعہ احتجاج پر شکریہ اداء کیا۔ ملاقات میں جرگہ کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات پر غور و خوص ہوا۔ قائد محترم نے ادویات اور دیگر ضروریات زندگی کی نہ ہونے کے باعث معصوم جانوں کے ضیاع سمیت بزرگوں کی اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کے لیے دعا فرمائی۔
اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنماؤں نے کرم کی مظلوم عوام کی آواز پر فورم پر اٹھانے کی عزم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے کرم کے منقطع زمینی راستہ فوری کھولنے اہل کرم کو تحفظ فراہم کرنے اور ادویات سمیت دیگر ضروریات زندگی باہم پہنچانے کے مقامی عوام کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔