قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں یوم القدس منایا جائے گا
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں یوم القدس منایا جائے گا

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں یوم القدس منایا جائے گا

اسرائیل نے ظلم کی انتہاءکردی، فلسطینیوں کی آئینی، جمہوری اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے،علامہ عارف واحدی

راولپنڈی /اسلام آباد 30مئی 2019ء ( جعفریہ پریس) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی کی اپیل پر وفاقی دارالحکومت ، پنجاب ،سندھ ،خیبر پختونخواہ ،بلوچستان ،کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے تمام شہروں میں جمعة الوداع کے موقع پر آج یوم القدس کی ریلیاں، مظاہرے ، سیمینارز اور مذاکروں کا انعقادہو گا۔ان خیالا ت کا اظہار شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ علامہ عارف واحدی نے قبلہ اول پر اسرائیلی ناجائز قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسرائیل نے ظلم کی انتہاءکردی، ہم فلسطینیوں کی آئینی، جمہوری اور اخلاقی حمایت جاری رکھیںگے۔بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی ؒ نے جمعة الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دے کرفلسطینیوں سے ا ظہار یکجہتی کی بنیاد رکھی جو آج تک جاری ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور مسلم ممالک اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت رکوائیں۔

علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کی تجویز کہ مسلمانوں کے پاس وسائل موجود ہیں مگر انہیں امت کی بیداری اور تحفظ کیلئے استعمال نہیں کیا جارہا جس کی وجہ اتحاد کا فقدان ہے۔ قدس کی آزادی کیلئے او آئی سی کومضبوط کیا جائے یا مسلم ممالک میں عوامی لیڈر شپ اپنے اندر ہم آہنگی پیدا کرکے قدس کی آزا ی کےلئے جدوجہدکرنے سے اپنے ہدف تک پہنچاجا سکتا ہے اور بیت المقدس کو صیہونیت سے آزاد کر ایا جا سکتا ہے۔ اس سال امریکا نے خلیج فارس میں اپنا بحری بیڑہ اتار کر خطے میں اسرائیل کو مضبوط کرنے اور اُمت مسلمہ کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی ہے اس لئے یوم القدس بھر پور قوت سے مناکر امریکا و اسرائیل کی امُت مسلمہ کیخلاف سازشوں کا موثر جواب دینا ضروری ہے ،

علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ وفاقی دالحکومت اسلام آباد میں مرکزی تاریخی القدس ریلی ” ملی یکجہتی کونسل پاکستان“کے پلیٹ فارم سے بعد از نماز جمعہ مرکزی امام بارگاہ اثناءعشریہ جی سکس ٹو سے جیو پلازہ تک نکالی جائے گی جس میں اتحاد بین المسلمین کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل میں شامل تمام مذہبی جماعتوں کی شخصیات اورکارکنوں سمیت دیگرمذہبی طلبا ءتنظیمیں شریک ہو ں گی جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔آخر میںعلامہ عارف واحدی نے اسلام آباد اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے تمام اہل اسلام کو ریلی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کی مشترکہ میراث اور تمام مظلوموں کی حمایت کا دن ہے آئیں اور ہم سب متحد ہو کراتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کے قیام اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے یک زبان ہوکر آواز بلند کرتے ہوئے دنیا کے دیگر مسلم ممالک کےلئے اُمت واحدہ کا عملی نمونہ پیش کریں ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here