قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی سے آزاد کشمیر کے طالب علموں کی ملاقات

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی سے آزاد کشمیر کے طالب علموں کی ملاقات

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے فرمایا کہ اخلاقیات بہتر کیجیے آج کل نوجوانوں میں اخلاقیات کی بہت گراوٹ ہے، اخلاقیات کے عنوان سے بعض ارشاداتِ معصومین و قرآنی آیات کا حوالہ دیا اور فرمایا کہ اصحاب کہف کے لیے قرآن میں جو لفظ استعمال ہوا ہے اسکا ترجمہ نوخیز ہے ابھی وہ نوجوان ہیں ایسے تو انسان چالیس سال تک جوان کہلاتا ہے لیکن وہ اصحاب نوخیز تھے پھر بھی انہوں نے اخلاقیات کی وجہ سے یہ مقام پایا

اسکے علاوہ قائد محترم نے مزید چند اخلاقی برائیوں سے اجتناب کرنے اور واجبات پر عمل کرنے کا کہا اور سب سے بڑھ کر آجکل ایک خطرہ جو کہ منشیات جیسی لعنت کا ہے کے بارے میں متوجہ کرایا کے اس سے بچیے

اگر بات مثبت ہو تو اسکا ضرور جواب دیں مگر شائستگی سے اور اخلاقیات کے دائرے میں رہتے ہوئے مگر جواب دینے سے پہلے دفتر سے رہنمائی ضرور لیں (جواب کتنا دقیق تھا کہ جواب مثبت بات اور مثبت اعتراض کا دیا جائے گا نا کہ لہو و فضول بات کا جواب دیا جانا چاہیے)
اس سوال و جواب کی مختصر نشست کے بعد آقا نے مثبت انداز میں اپنی توانائیاں مذہب اور تنظیم کے لیے وقف کرنے کی طرف بھی رہنمائی ک

حمید عباس، علی جواد موسوی، شہریار علی سے ملاقات میں قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اہل باغ و اہل آزاد کشمیر کے لئے دعائے خیر کی