جعفریہ پریس ۔ راولپنڈی/اسلام آ باد کے علمائے امامیہ اور مدارس کے پرنسپلز علامہ محمد حسن جعفری،علامہ سید حسن رضا نقوی،علامہ سید مشتاق حسین ہمدانی، علامہ سید عبدالجلیل نقوی،،علامہ سید فرحت عباس ہمدارنی، مولانا سید وقار حسین زیدی، سید سجاد حسین ہمدانی،مولانا فرحت عباس جوادی، مولانامحمد نذیر ناصری، مولانا امیر حسین جعفری،مولانا غلام قاسم جعفری ،مولاناسید وزیر حسین کاظمی، مولاناظفر عباس شہانی، مولانا حیدر نواز خان اور دیگر نے باہمی مشاورت اور نمائندہ ولی فقیہ قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی تائید و حمایت کے ساتھ اپنے مشترکہ بیان میں عوام کو آگاہ کیا ہے کہ اس سال بھی عید الفطر کے موقع پر فقہ جعفریہ کے مطابق زکوۃ فطرہ کا معیار گندم کو قرار دیا گیا ہے تین کلو گندم یا اس کی قیمت جو تقربیاً یہاں 105 روپے بنتی ہے لہذا احتیاط کے طور پر 110 روپے بطور زکوۃ فطرہ ادا کی جائے تاہم دیگر علاقوں میں گندم کی جو قیمت رائج ہو اس کے مطابق زکوۃ فطرہ کی ادائیگی کی جائے۔
شرعی اعتبار سے خاندان کے سربراہ پر واجب ہے کہ وہ اپنے زیر کفالت افراد حتی کہ شیرخوار بچوں، بوڑھوں اور چاند رات کو چاند دیکھنے سے قبل گھر میں موجود مہمانوں کا فطرہ ادا کریں فطرہ کے بہترین مستحق اپنے خاندان کے مستحق افراد، عام مفلس ،نادار افراد اور دینی و تبلیغی ادارے ہیں۔
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد