جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان و نمائندہ ولی فقیہ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی اپنے پنجاب بھر کے دورے پر سیالکوٹ پہنچ گئے ۔ جہاں پر جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق تنظیمی کارکنان اور مومنین نے اپنے محبوب قائد کا والہانہ استقبال کیا ۔ بعد ازاں قائد ملت جعفریہ پاکستان نے امام بارگاہ مستری عبدللہ میں مرحوم علی امام زیدی کی مجلس برسی میں شرکت کی اور وہاں موجود علماء کرام و مومنین سے خطاب کیا . قائد ملت جعفریہ نے اپنے خطاب میں ملکی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے قومی پلیٹ فارم کے زیر اہتمام انجام دیئے جانے والے خدمات کا تذکرہ فرمایا . اس کے بعد قائد ملت جعفریہ پاکستان نے علماء کرام و مومنین کے مختلف وفد سے ملاقاتیں کی اور مسائل کے حل کے لئے رہنمائی کی اور مختلف مقامات پر خطاب فرمایا .