• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کاحالیہ بارشوں میں جانی نقصان پر افسوس، متاثرین سے اظہار ہمدردی حکومت متاثرین کی فی الفور امداد کرے،عوام بھی متاثرہ بھائیوں کیلئے آگے آئے، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کاشدید بارشوں میں جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار، حکومت بارش متاثرین کی فی الفور امداد کرے،ناگہانی آفت میں عوام بھی متاثرہ بھائیوں کی داد رسی کیلئے آگے آئیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حالیہ ہونیوالی بارشوں کے نتیجے میں ہونیوالی اموات پرافسوس کا اظہا رکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے متاثرین سے بھی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ فی الفور اقدامات اٹھانے چاہئیں اور خصوصاً نشیبی علاقوں کے متاثرین کی امداد کیلئے اقدام کرنا چاہیے۔اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ شدید بارشوں سے بچاؤ کیلئے اقدامات کے ساتھ ساتھ حکومت اس نظام میں خرابیوں کو دور کرے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے نقصان سے بچاجاسکے۔ انہوں نے عوام پر زور دیتے ہوئے یہ بات کہی کہ اس ناگہانی آفت میں عوام کو بھی آگے بڑھ کردار ادا کرنا چاہیے اور اپنے متاثرہ بھائیوں کی داد رسی کیلئے آگے آنا چاہیے ۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے موجودہ امدادی سرگرمیوں کو بھی مزید تیز کرنے کا مطالبہ کیا ۔
دوسری جانب انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا کی جبکہ متاثرین سے ہونیوالے نقصان پر دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔