قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا دورئے سندھ جاری ۔ جعفریہ پریس کے نمایندہ کی رپورٹ کے مطابق آج ۱۴ فروری بروز ہفتہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ضلع ٹنڈوالہیار کا دورہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق کیسانہ موری پر مومنین نے اپنے محبوب قائد کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے ایک استقبالیہ قافلہ کی صورت میں مرکزی امام بارگاہ تک لایاگیا ۔ اس وقت علاقہ کی فضا لبیک یا حسین علیہ السلام ، قائد ملت قدم بڑھاو ہم تمہارے ساتھ ہیں ، جس قوم کا نعرہ علی ولی اس قومکا قائد ساجد علی کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھا ۔ قائد ملت جعفریہ نے شہید علی محمد کلیری کی فاتحہ خوانی کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ۔ اس کے بعد امام بارگاہ میں موجود مومنین سے خطاف فرمایا ۔ واضح رہے کہ اس دورئے میں قائد ملت جعفریہ کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل سندھ کے صوبائی صدرعلامہ باقر نجفی ، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر جناب حاجی شفیع محمد پتافی اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر وفا عباس بھی تھے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
- کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی