جعفریہ پریس – نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی حیدرآباد پہنچے جہاں پرسندھ بھر کے علماء کرام و تنظیمی شخصیات سمیت مختلف سماجی اجتماعی وفودسے ملاقاتیں ہوئیں اس موقع پرقائد ملت جعفریہ پاکستان نے مختلف امور پر گفتگو اور رہنمائی کی- جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ادارہ مرکز تحقیقات و تبلیغات اسلامی کا دورہ کیا جہاں پر سندھ کے بزرگ عالم دین علامہ حیدر علی جوادی ، مرکز تحقیقات و تبلیغات اسلامی کے پرنسپل مولانا رضا محمد سعیدی سمیت موجود علماء کرام و طلبہ سے ملاقات کی اور مولانا رضا محمد سعیدی کے جوان سال فرزند کی فوتگی پر تعزیت کی جبکہ ادارہ مرکز تحقیقات و تبلیغات اسلامی کے سرپرست اعلی علامہ حیدر علی جوادی سے خصوصی طور پر تفصیلی ملاقات کی، اسی طرح حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی امام العصر(عج) فاؤنڈیشن بھی تشریف فرما ہوئے جہاں پر انہوں نےعلماء کرام و طلبہ سے ملاقاتیں کی اور اخلاقیات پر خطاب کیا – قائد ملت جعفریہ نے کہا کہ مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عجل اللہ فرجہ الشریف ایک علمی ، دینی اور ثقافتی مرکز ہے جس میں مختلف علائقوں سے علوم آل محمد پڑھ رہے ہیں قائد ملت جعفریہ پاکستان نےکہا کہ علمی مراکز کو مضبوط کرنا سب کی ذمہ داری ہے مولانا کرم علی حیدری نے جدوجہد کی ہے خدا انہیں کامیابی عطا کرے۔ جعفریہ پریس کی کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ نے حیدرآباد میں درگاہ نور محمد کے سجادہ نشیں کے انتقال پر ان کے لواحقین سے بھی تعزیت کی
قائد ملت سید ساجد علی نقوی نے رات مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عجل اللہ فرجہ الشریف میں گذاری اور صبح کو مولانا شہید قیصر چغتائی کی برسی میں شرکت کے لئے ٹنڈوآدم روانہ ہوئے۔
ٹنڈو آدم میں شیعہ علماء کونسل سندھ کے رہنما شہید قیصر حسین چغتائی کے گھر پہنچے جہاں پرنمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت الله علامہ سید ساجد علی نقوی نے خانوادہ سے ملاقات اور تعزیت کی. اس موقع پرعلماء کرام کے ایک بڑا وفد بھی قائد ملت جعفریہ کے ہمراہ تھا-بعد ازاں قائد ملت جعفریہ نے ٹنڈو آدم میں قومی اور ملی صورتحال پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور مرد مجاہد شہید قیصر حسین چغتائی کی برسی کے پروگرام میں شرکت اورخصوصی خطاب کیا. قیصر حسین چغتائی کی برسی میں علماء کرام و مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی- واضح رہے کہ پورے دورے میں علامہ شیخ محمد باقر نجفی علامہ سید ناظر عباس تقوی سمیت شیعہ علماء کونسل کے اہم رہنما ہمراہ تھے-