تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا سندھ کا دورہ جاری ۔ مختلف مقامات پرہزاروں غیور مومنین کا اپنے محبوب قائد کا شاندار استقبال

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی ، اپنے دورئے سندھ پر ببرلو کے بعد حیدرآباد پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق قائد ملت جعفریہ نے ببرلو میں علامہ ثابت علی نجفی کے زیر سرپرستی مدرسہ کے سالانہ جلسہ سے خطابف فرمایا جس میں ہزاروں مومنین نے شرکت کی ۔ جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ حیدر آباد روانہ ہوگئے جہاں پر ہزاروں مومنین نے حیدرآباد بائی پاس سے اپنے محبوب قائد کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر علاقہ لبیک یا حسین (علیہ السلام) ، اللہ واحد ساجد قائد ، جس قوم کا نعرہ علی ولی اس قوم کا قائد ساجد علی ، قائد ساجد قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں جیسے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھا ۔ قائد ملت جعفریہ کو ایک استقبالیہ قافلے کی صورت میں جلسگاہ تک پہنچایا گیا ۔ جہاں پر قائد ملت جعفریہ نے علام کرم علی حیدری کے زیر سرپرستی مدرسہ کے سالانہ جلسہ سے صدارتی خطاب فرمایا ۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ  سانحہ تفتان اور سانحہ کراچی سے عوام یہ سوچنے سمجھنے پر مجبور ہیں کہ ایک طرف تو ریاست عوام کے جانی و مالی تحفظ میں ناکام دکھائی دیتی ہے اور دوسری جانب امن و امان کے ذمہ دار ادارے اپنے فرائض منصبی ادا کرنے میں تساہل سے کام لے رہے ہیں۔ ریاست کا فرض بنتا ہے کہ وہ مقامات مقدسہ جانے والے زائرین کے تحفظ کو یقینی بنائے‘ ہمارا شہری و آئینی حق ہے کہ ہم اسی راستے سے جائیں جہاں سے مدتوں سے زائرین سفر کررہے ہیں ‘ حکومت کے ذمہ داران کی طرف سے یہ کہنا کہ زمینی راستہ کی بجائے فضائی سفر اختیار کیا جائے درحقیقت ملک کے شہریوں کو جانی و مالی تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی کا اعتراف ہے‘ جو زائرین فضائی سفر کی استطاعت نہیں رکھتے وہ زمینی راستہ بھی ترک کریں ایسا ممکن نہیں۔ حکومت اور ریاست کی بنیادی ذمہ داری اور اولین فرض ہے کہ وہ زائرین کے تحفظ کو یقینی بنائے.
تفصیلات کے مطابق اس پروگرام کے بعد قائد ملت جعفریہ کراچی روانہ ہوگئے جہاں پر علامہ ملکوتی کی صاحبزادی کا گلشن حدید میں نکاح پڑھایا اور اس کے بعد اگلے دورہ جات کیلئے روانہ ہوگئں ۔ قائد ملت جعفریہ کے ہمراہ شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی بھی موجود تھے