تازه خبریں

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 29ویں برسی پر پیغام

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 26 ویں برسی پر پیغام

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 26 ویں برسی پر پیغام

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملی پلیٹ فارم کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی 26 ویں برسی کے موقع پر کہا ہے کہ ہماری جانب سے ارض پاک کی داخلی سلامتی اور استحکام کی خاطر ایک طرف اتحاد و وحدت کی بنا ڈال کر انتشار و افتراق ، بدامنی و انارکی فضا کا خاتمہ کرکے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا گیا تو دوسری جانب مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے علماءکرام، دانشور، ماہرین ، اکابرین اور اور کارکنان کی قیمتی جانوں کی قربانی دے کر ملک کو تباہی و بربادی اور خانہ جنگی سے محفوظ بنایا گیا، ڈاکٹر محمد علی نقوی جیسی متحرک اور فعال سماجی و روشن فکر شخصیت کی شہادت اسی جدوجہد کا تسلسل تھی ان کی قومی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔
ان کی یاد منانے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ مذہب و ملت کی خدمت کو اپنا شعا ر بنایا جائے، وحدت و یکجہتی کو فروغ دیا جائے‘ باہمی پیار و محبت اور الفت کو عام کیا جائے اور باہم متحد ہوکر اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔