تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے قربانی کا اہتمام

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے قربانی کا اہتمام
جعفریہ پریس
سیلاب میں بے گھر ہونے والے متاثرین بلتستان کے لیے نمائندہ ولی امر مسلمین و قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی دام عزہ کی جانب سے قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید محمد عباس رضوی نے کہا کہ متاثرین سیلاب کھبی اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں قائد محترم اور قومی جماعت مشکل کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ قائد محترم کی جانب سے لطف و عنایات ہیں جو ان کی انسانیت سے ہمدردی کا عملی ثبوت ہیں۔ متاثرین سیلاب نے نمائندہ ولی فقیہ وقائد محترم کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کی صحت و سلامتی اور طول عمر کے لیے دعاٴئیں کی۔