تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی میں چیئر مین زہرا (س) اکیڈمی پاکستان و سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی نگرانی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر انتظام تحصیل جلالپور پیروالا ، پنجاب، میں 400 سے زائد سیلاب متاثرہ گھرانوں کی خدمت میں امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری اس سلسلے میں بستی ساون، بستی رمضان والا، بستی پلادپور، بستی گہنے والا، بستی جھبیل والا، بستی اوباڑا، بستی پھنڈی جنوبی، بیٹ کیچ، بستی ناچکے، موضع لاڑ جنوبی، بستی نوشہرہ، بستی آڈووالی، بستی چھتے والا، چک 80 ایم، چاہ لوہار والا، چاہ پیروالا، چاہ علی والا، موضع شینی میانی، درابپور شرقی، خان بیلہ، کرمووالی، بستی و موضع موتھا، بستی گمب، پرانی بیٹ واہی، چاہ محمد علی کنہوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

اس سلسلہ میں محترم رضاکاران نے مستحقین تک امدادی سامان پہنچانے کے حوالے سے انتہائی ذمہ دارانہ روش کو اپنایا اور متاثرین کی عزت نفس کو عملا اولین ترجیح قرار دیا.

اس موقع پر قائد محترم کا سلام و پیغام بھی پہنچایا گیا.

مرحلہ اوّل: 965 متاثرین کے لیے راشن پیک، 3,600 مچھر دانیاں
مرحلہ دوم: 76 خیموں کی تنصیب
مرحلہ سوم: 140 خیموں کی تنصیب
مرحلہ چہارم: 259 خیموں کی تنصیب

سیلاب متاثرین کے ساتھ تعاون کے سلسلے میں علمائے کرام، علاقائی عمائدین، بزرگان، شخصیات اور مومنین نے قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، قومی جماعت کے کارکنان اور زہرا (س) اکیڈمی پاکستان کے معاونین و رضاکاران کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور ان کی توفیقات خیر میں اضافہ کیلئے دعائیں بھی کیں.