جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مولانا دیدار علی جلبانی اور ان کے محافظ کو تکفیری دہشت گرد گروہ کی جانب سے فائرنگ کرکے شہید کردینے پرشد ید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چار ،پانچ روز سے کراچی کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے ۔دہشت گردی کا بازار گرم ہے ۔ کراچی کی عوام عدم تحفظ کا شکار ہے ،قانون نافذ کرنے والے ادراے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شہید ڈاکٹر سید نسیم عباس کاظمی جو کہ کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے، سورج میانی ملتان میں اْنکے گھر جاکر انکے والد پروفیسر راجن شاہ اور انکے برادران سے تعزیت کی۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل ملتان کے صدر سید مجاہد عباس گردیزی، ضلعی فنانس سیکرٹری محمد باقر، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے جنرل سیکرٹری ذیشان حیدر، مجاہد حسین، محمد یونس کے علاوہ ایس یو سی اور جے ایس او ملتان کے عہدیداران بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ قائد ملت جعفریہ نے شہید کیلئے فاتحہ خوانی کی اور انکے لواحقین اور پسماندگان کو تعزیت و تسلیت پیش کی۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت