کرم – پارہ چنار

⚘300 مستحقین میں کمبل کی تقسیم⚘
قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام ضلع کرم – پارہ چنار کے علاقوں کراخیلہ،شنگک، زیڈان، کڑمان، لقمان خیل، ملانہ، للمئے اور بوڑکی میں ماہ جنوری کے اوائل دنوں میں 300 سے زائد کمبل، مستحقین، معذورین، خانوادہ شہداء کے گھروں تک باعزت اور باشرف انداز میں شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع کرم – پارہ چنار کے رضاکاروں نے پہنچائے اور قائد محترم کی طرف سے ان کی خدمت میں خصوصی پیغام اور سلام بھی پہنچایا گیا۔
اس سلسلے میں یاد رہے کہ کرم – پارہ چنار سمیت ہنگو، کوہات، رئیسان، شاہو خیل میں بھی قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی طرف سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کئے جاچکے ہیں۔



