قائد ملت جعفریہ پاکستان کی حجۃ الاسلام علامہ قلب صادق کی وفات پر فرزند مولانا سبطین نقوی سے تعزیت
یہ خبر ہمارے لئے بہت دکھ کا باعث بنی کہ آپ کے والد محترم حجۃ الاسلام مولانا کلب صادق نقوی اس دارفانی سے انتقال کرگئےدکھ کے ان لمحات میں تعزیت کرتے ہوئے آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں بلاشبہ ناقابل تلافی نقصان ہے لیکن رضائے خداوندی کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ہی تقاضائے بشریت ہے ان کی گرانقدر خدمات تادیر یاد رکھی جائینگی ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس و جوار معصومینؑ میں جگہ دے آپ اور دیگر سوگواروں کو صبر جمیل عطا کرے