تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی سرزمین گلگت بلتستان میں عظیم الشان دورے اور استقبال کی تیاریاں عروج پر

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجدعلی نقوی گلگت بلتستان کے دورے پر کل بروز ہفتہ گلگت پہنچ رہے ہیں ۔ جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ کے عظیم الشان استقبال کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں اور علاقے کے عمائدین اور عوام اپنے محبوب قائد کی زیارت کیلئے بے تاب اور بے چین نظر آرہے ہیں ۔ ضلع گلگت ، ضلع ہنزہ نگر اور مضافات میں تفصیلی دورے کے بعد قائد ملت دورے کے اگلے مرحلے میں بلتستان ریجن کا دورہ کریں گے جس میں ضلع سکردو ، کھر منگ ، روندو اور مضافات کا دورہ کریں گے ۔