قائد ملت جعفریہ پاکستان کی مختف شخصیات سے ان کے ولاحقین کی تعزیت

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اطلاع ملنے پر درج ذیل احباب سے ان کے لواحقین کی وفات پر تعزیت کی جن میں مولانا علی خان حیدری قم المقدسہ تعزیت والدہ، مولانا محمد حسن شاکری قم المقدسہ تعزیت والدہ، مولانا سید علی افضل زیدی قم المقدسہ تعزیت برادر بزرگ سید افضال حیدر زیدی، حاجی محمد نواز رضا صدر پی ایف یو جے دستور راولپنڈی تعزیت والدہ، محمد طارق سمیر جرنلسٹ راولپنڈی تعزیت والدہ، سید مقصود حسین شاہ راولپنڈی تعزیت اہلیہ، سید قائم علی شاہ صوبائی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل پاکستان گلگت بلتستان گلگت تعزیت تایا، شیخ ساجد حسین جاوی دیپالپور تعزیت والد، شیخ محمد اسماعیل خان دیپالپور تعزیت برادر، حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید محمد تقی نقوی مرکزی سینئر نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان،ملتان تعزیت خوشدامن، سید شاہ نواز کاظمی ملتان تعزیت اہلیہ، رافیل احمد راولپنڈی تعزیت والد، ملک امیر حیدر سیالکوٹ تعزیت والد، سید حسن رحمان نقوی اسلام آباد تعزیت والد سید ذوالفقار حسین نقوی، شعیب ہمیش جرنلسٹ واہ کینٹ تعزیت والدہ، سید زاہد حسین شاہ سکھر تعزیت ہمشیرہ، سید محمد رضا کاظمی، سید محمد حسنین کاظمی راولپنڈی تعزیت ماموں سید ذوالفقار حسین نقوی، مولانا سید غلام عباس کاظمی وگھوال زیر چکوال تعزیت والدہ،رانا غلام شبیر فیصل آباد تعزیت والدہ شامل ہیں۔