• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر ملک بھر میں یوم القدس منایا جائیگا علامہ عارف حسین واحدی

قبلہ اول کی آزادی تک ہماری جدجہد جاری رہے گی ، علامہ عارف واحدیاقوام متحدہ، او آئی سی اور مسلم ممالک اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور اسرائیلی جارحیت رکوانے میں اپنا مثبت کر دار ادا کریںراولپنڈی /اسلام آباد8جون 2016 ء ( )شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت ، چاروں صوبوں،کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے تمام شہروں ،قصبوں، دیہاتوں اور ٹاؤنز میں جمعتہ الوداع کے موقع پر یوم القدس کی ریلیاں، مظاہرے ، سیمینارز اور مذاکروں کا انعقاد کیاجائیگا، علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور مسلم ممالک اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور اسرائیلی جارحیت رکوانے میں اپنا مثبت کر دار ادا کریں ، اسلامی ممالک میں امن کے بغیر دنیا کو پرامن بنانے کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوسکتا، ہر مسلمان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بلاتفریق یہودیوں سے قبلہ اول کو آزاد اور مظلوم فلسطینی بھائیوں پر مظالم رکوانے کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کریں۔ علامہ عارف حسین واحدی نے یہ بات مرکزی آفس میں منعقدہ مرکزی یوم القدس کمیٹی کے اجلاس میں کی ، یوم القدس کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں تیاریوں کے تمام پہلوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا اور ملک کے تمام صوبائی ،ڈویژن ،ضلعی اور تحصیل و یونٹ سطح کے تمام عہدیداران کوبھی ہدایات جا ری کر دی گئیں ہیں اور مرکزی یوم القدس کمیٹی تما م صوبوں اور اضلاع میں قدس کمیٹی کی کارکرگی کا گاہے بگاہے جائزہ لے گی اور ملک بھر میں شہر شہر ،نگر نگر پر امن یوم القدس ریلیوں میں عوامی شرکت کو مثالی اور کامیاب بنانے کے لئے تما م سطح پر رابطوں کا سلسلہ بڑھائے گی،اجلا س میں حکومتی ذمہ داران اور پولیس انتظامیہ سے بھی توقع کا اظہار کیا کہ وہ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ریلیوں کو سیکورٹی سمیت دیگر انتظامی معاملات میں قدس کمیٹی کے ذمہ داران سے بھی تعاون کریں گے ۔