• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ کاکوئٹہ میں انسدادِ پولیو سنٹر کے قریب خود کش بم دھماکے کی شدید مذمت

راولپنڈی/ اسلام آباد 13جنوری 2016ء ( )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ جب تک دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑ کر پھینک نہیں دیا جاتا اس وقت تک ملک میں قیام امن و استحکام کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوسکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں انسدادِ پولیو سنٹر کے قریب خود کش بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ صرف بلند و بانگ دعوؤں کا سہارا لے کر عوام کوطفل تسلیاں نہ دی جائیں بلکہ عملی طور پر دہشتگردوں کا ملک سے قلع قمع کیا جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ افسوس کہ ملک میں آج تک جتنے بھی سانحات رونما ہوئے قوم کو ان حقائق سے آگاہ نہیں کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں علماء، ڈاکٹرز، انجینئرز، ججز، سیاستدان ،بیوروکریٹس ،وکلاء، صحافی، اقلیتی برادری سمیت سرکاری اہلکاروں کی جانیں بھی محفوظ نہیں ۔ اس لئے ریاستی اداروں کو دہشتگردوں کے خلاف مزید سنجیدہ اقداما ت اُٹھانے کی ضرورت ہے۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کوئٹہ،سیٹلائٹ ٹاون خود کش بم دھماکہ میں14افراد کی شہادت پر انکے لواحقین سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت اورزخمیوں کیلئے شفایابی کی دعاکی اور مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کو گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں لاکر کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔