• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ کا شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان کی 27 ویں برسی کے موقع پر خصوصی پیغام

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان کی 27 ویں برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں اب تک سینکڑوں معصوم اور بے گناہ انسانوں نے جان کے نذرانے پیش کیے اور اب تک یہ سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے مگر ہم نے ہمیشہ ملک میں اتحاد و وحدت کی ترویج اور اتحاد بین المسلمین کے عملی نفاذ کے ذریعے ملک کی سالمیت اور دفاع کی عملی جدوجہد کو جاری رکھا اور تمام تر مشکلات و مصائب کے باوجود اس جدوجہد کو ترک نہیں کیا اور اعلی و ارفع اہداف کی خاطر وجود میں آنے والا یہ کارواں رواں دواں ہے تاکہ ملک دشمن عناصر‘ قاتل و دہشت گرد اور ٹارگٹ کلرز اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوپائیں۔ڈیرہ اسماعیل خان کی سرزمین سے اپنے آئینی شہری حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے جن شہداء نے اپنی جانوں کی عظیم قربانی پیش کی وہ کبھی رائیگاں نہیں جاسکتی ۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اس وقت ملک جن گھمبیر اور نازک حالات سے دوچار ہے اور اس کے عوام اذیت ناک صورت حال کا شکار ہیں اس کے خاتمے کا تقا ضا ہے کہ سانحات کے پس پردہ حقائق سے پاکستانی عوام کو باخبر اور آگاہ کر کے صورت حال کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے ملک سے بدامنی‘ انتشار‘ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کاخاتمہ کیا جائے کیونکہ یہ خطرناک صورت حال لمحہ بہ لمحہ ملک کو تباہی و بربادی کی جانب دھکیل رہی ہے۔