قائد ملت جعفریہ کی اپیل پر ملک بھر میں جمعة الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا جائےگا ، تمام تیاریاں مکمل
قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے ملک کے کونے کونے سے آواز بلند ہوگی،علامہ عارف واحدی
احتجاجی ریلیوں میں عوام احتیاطی تدابیر کےساتھ پرامن احتجاج کریں، سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل پاکستان کا پیغام
اسلام آباد، کراچی،لاہور، پشاور، کوئٹہ، گلگت، بلتستان 20 مئی 2020ء( جعفریہ پریس پاکستان ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر آج جمعة الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا جائےگا ،مرکزی القدس کمیٹی نے یوم القدس کے سلسلے میں تیاریا ں مکمل کرلیں ، ملک بھر کی بڑی شاہراہوں اور شہروں سے لے کر قصبوں اور دیہاتوں تک اظہار یکجہتی کے پرچم، پینا فلیکس، بینرز، پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے، سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل علامہ عارف حسین واحدی کہتے ہیں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے بعد از نماز جمعہ پرامن احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے، شرکاءاحتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھیں، عالمی ضمیر جھنجھوڑنے کےلئے اقوام متحدہ، یورپی یونین، ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ہیومن رائٹس کمیشن ، او آئی سی اور سفرا کو خطوط /احتجاجی مراسلے بھی ارسال کردیئے ۔ تفصیلات کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر آج پاکستا ن بھر میں جمعة الوداع کو مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی صیہونی تسلط سے آزادی کےلئے یوم القدس کے طور پر منایا جارہاہے، احتجاجی ریلیوں، سیمینارز اور مختلف تقاریب کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جہاں ملک بھر کی بڑی شاہراہوں پر پینا فیلکس ، اظہار یکجہتی کے پرچم، بینرز، پوسٹرز آویزاں کئے گئے وہیں تمام قومی اخبارات میں آگاہی پیغامات بھی شائع کرائے گئے جبکہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے اور بیدار کرنے کےلئے اقوام متحدہ، یورپی یونین، ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ہیومن رائٹس کمیشن ، او آئی سی اور سفرا کو خطوط /احتجاجی مراسلے بھی ارسال کئے گئے ہیں اور فلسطینیوں پر صیہونی اسرائیلی ریاست کے مظالم اور امہ کی تشویش و جذبات پہنچائے گئے ہیں۔ سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل علامہ عارف حسین واحدی کہتے ہیں آج فلسطینی عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی ، ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے اور اسرائیل و اس کے حواریوں کےخلاف کلمہ حق کہنے کا یوم تجدید عہد ہے ، آج وفاقی دارالخلافہ سمیت تمام صوبائی دارالحکومتوں ، گلگت بلتستان تا کشمیر اور ملک کے کونے کونے سے عوام اپنے مظلوم بھائیوں کی حمایت میں نکلیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ جہاں دنیا سے ظلم و جبر کے خاتمے کےلئے جمعة الوداع کو اجتماعی دعاﺅں کا اہتمام کیا جائے وہیں مظلوم فلسطینی و کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی صیہونی تسلط سے آزادی کےلئے احتجاجی ریلیوں میں بھی عوام بھرپور طریقے سے شرکت یقینی بنائیں البتہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں تمام طبی احتیاطی تدابیر بھی اختیار کرتے ہوئے پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ جب تک عالمی ضمیر بیدار نہیں ہوگا اور قبلہ اول کی آزای اور مظلوم فلسطینیوں کو ان کا حق نہیں دیا جائےگا ہمارا یہ احتجاج جاری رہے گا۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت