تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ کی بھکر آمد، استقبال، علما سے ملاقاتیں اور یمن کی صورتحال پرجامعہ مصباح الہدا سرائے مہاجربھکرمیں خطاب

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی بھکر پہنچے-  بھکر آمد پر تنظیمی کارکنان اور مومنین نے استقبال کیا- قائد ملت جعفریہ پاکستان نے بھکر قیام دوران علماء کرام اور جعفریہ اسٹوڈنٹس کے جعفری جوانوں سمیت مومنین سے ملاقاتیں کی –  قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی  نے جامعہ مصباح الہدا سرائے مہاجر بھکر میں جلسہ سے خطاب کیا – انہوں نے اپنے خطاب میں ملکی اور بین الاقوامی حالات پر پالیسی ساز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  یمن کی صورتحال آپکے سامنے ہے، ہم نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ ایسے واقعات جہاں دو مسلمان گروہوں کی آپس میں لڑائی ہو رہی ہو وہاں پاکستان کو ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے مصالحت کا کردار ادا کرنا چاہے ،پاکستان کو فریق نہیں بننا چاہے – قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ پاکستان کو عوامی امنگوں اور پارلیمنٹ کی اجازت کے مطابق فیصلے کرنا چاہئیں، کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ اپنی مرضی سے کسی کے ساتھ تعاون کا اعلان  یا فیصلہ کرے-ہم دو ٹوک انداز میں پاکستان کے ذمہ داروں کو روکتے  ہیں کہ وہ ایسا انداز اختیار نا کریں جس کے منفی اثرات پاکستان پر پڑیں ، ہم نے اب تک پاکستان کی سالمیت اور امت مسلمہ کی وحدت کے لیے صبر و تحمل سے کام لیا ہے-