جعفریہ پریس- مجاہد ملت جعفریہ شہید ڈاکٹر حیدر کشمیری کی برسی کے حوالے سے خانوادہ شہدا کی جانب سے شہید حمید علی بھوجانی ہال کراچی میں مجلس ترحیم منعقد کی گئی ، جس میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما حجت الاسلام علامہ شیخ شبیر حسن میثمی، شیعہ علما کونسل سندھ کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام علامہ ناظر عبّاس تقوی، کراچی ڈویژن کے صدرعلامہ جعفر سبحانی ، علامہ محمد رضا داودانی ، علامہ فیاض حسین مطہری سمیت سماجی مذہبی شخصیات ، تنظیمی کاررکنان اورکثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی- اس موقع پر شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما حجت الاسلام علامہ شیخ شبیر حسن میثمی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان آج تک عراق اور شام نہ بن سکا ، پاکستان میں فرقہ واریت کو پیروں تلے روند ڈالا ، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما نے عراق کے حالات پر گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ میں نے قائد ملت جعفریہ سے کہا کہ آغا ہم عراق کے لیے پورے پاکستان سے لوگوں کے فارم بھرتیں ہیں تو قائد نے کہا میثمی صاحب مجھ پر ثابت ہوجائے وہاں ہماری ضرورت ہے تو آپکے فارم بھرنے سے پہلے وہاں لوگ پہنچ چکے ہونگے ، انہوں نے کہا کہ ہم مردہ پرست قوم ہیں شہید قائد کی تعریف اور شناخت انکی شہادت کے بعد کی اورانکی تعریفیں کرنے لگے – علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ جب تک ولایت فقیہ سے حقیقی طور پر منسلک نہیں ہونگے کامیاب نہیں ہوسکتے، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی ایک نعمت خداوندی ہے قدر کریں ، میں ان لوگوں سے کہتا ہوں جنہوں نے علامہ ساجد نقوی کے خلاف بہتان اور الزام تراشیاں کی وہ معافی مانگ لے ورنہ قیامت کے روز سخت حساب میں مبتلا ہونگے-