تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ کی نائجیریا فوج کا شیعہ رہنما شیخ زکزاکی کے گھر کا محاصرہ اور شیعہ عوام کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی نائجیریا فوج کا شیعہ رہنما شیخ زکزاکی کے گھر کے محاصرہ اور شیعہ عوام کے قتل عام پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار ،اور نائجیریا میں آمرانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ ، انسانی حقوق کی بین الاقوامی اداروں اورپاکستانی صدر، وزیر اعظم سے کہا ہے کہ وہ نائجریا میں ہونے والے ظلم کو روکنے ،ا من قائم کرنے کیلئے اپنا مثبت کر دار اداکریں اورنائجیریا کی حکومت اور وزارت خارجہ سے رابطہ کر کے شیعہ رہنما شیخ زکزاکی کے گھر کے محاصرہ ختم کرانے اور شیعہ عوام کے قتل عام رکوانے پر زور دیں۔علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ نائجیریا میں انسانیت کے بے رحمانہ قتل و آمرانہ تشدد پر بین الاقوامی ادارے، یو این او، او آئی سی سمیت عالمی طاقتوں کی خاموشی افسو س ناک ہے۔ اطلاعات کے مطابق شیخ زکزاکی کے بیٹے اور بیوی کی شہادت کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں اوراس وقت بھی فوج نے ان کے گھر کا محاصرکیا ہوا ہے نائجیریا فوج شیعہ رہنما شیخ زکزاکی کے گھرکومارٹر گولوں سے نشانہ بنارہی ہے اور یہ حملے شدت اختیار کر رہے ہیںآج بھی فوجی حملے سے چالیس سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق شیخ زکزاکی کے بیٹے علی زکزاکی اور ان کی اہلیہ زینت ابراہیم کی شہادت کی خبریں بھی سننے کو مل رہی ہیں۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے پاکستانی صدر اور وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ نائجیریا میں فوج کی جانب سے بے گناہ عوام کے قتل و غارت و تشددکو رکوانے کیلئے سفارتی سطح پر روابط کرکے ملک میں فوج کے ہاتھوں شیعہ رہنما شیخ زکزاکی کے گھر کے محاصرہ ختم کروانے سمیت شیعہ عوام کے قتل عام کو رکوانے میں کردار ادا کریں ۔