جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ملک بھر کی طرح فیصل آباد کے غیور مومنین نے شیعہ علماء کونسل فیصل آباد کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی میں شرکت کی جس میں، جعفریہ یوتھ ، جعفریہ استوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکنان اور عہدیداروں سمیت عزادار مومنین نے بھر پور شرکت کی ۔
جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی کا آغاز ہوا جس کے اختتام پر علامتی دھرنا بھی دیا گیا ۔ اور مومنین ماتمداری بھی کی ۔ ریلی اور احتجاجی اجتماع سے شیعہ علماء کونسل فیصل آباد ڈویژنل صدر علامہ اعجاز حسین مہدی سمیت مولانا احسن علی جعفری ، جناب صفدر علی شان و دیگر عہدیداران نے بھی خطاب کیا ۔
مقررین نے ملک بھر میں مختلف سانحات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے اعلان پر پر امن احتجاج سے ہم نے حکومت اور انتظامیہ پر تمام حجتین تمام کردی ہے ہم محب وطن ہیں اور اسی لئے آج تک جنازہ پر جنازہ اٹھاتے رہے مگر دشمنوں کی تمام سازشوں کو ذلت آمیز شکست سے دچار کیا ہے ۔
مگر ہم صرف قائد ملت جعفریہ کے حکم کے منتظر ہیں اور اگر ہمیں حکم مل گیا اور ہم نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا تو پاکستان کی زمین اور آسمان کا رنگ کچھ اور ہوگا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس ملک کہ شہری ہیں اور اپنے اختیارات اور آزادیوں سے واقف ہیں ، عزاداری سید الشہداء آئین پاکستان کے مطابق ہمارا قانونی حق ہے اور ہم جب چاہیں اور جہاں چاہیں فرش عزا بیچھا کر ماتمی جلوس برآمد کر سکتے ہیں اور حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہمارے تمام مذہبی پروگرام کی حفاظت کریں ۔ ہم اپنی جان دینے کیلئے تو تیار ہیں مگر کبھی بھی عزاداری پر کوئی آنچ نہیں انے دیں گے ۔ اربعین کی مناسبت سے اگر کہیں بھی بالاخص راولپنڈی میں جلوس عزاکو روکا گیا تو پورے پاکستان کی شاہراہوں کو جلوس عزا کا روٹ بنا دیں گے ۔
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد