• کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی حسین مدنی کے کتابخانہ کا دورہ
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی نواب شاہ میں پریس کانفرنس

تازه خبریں

قائد ملت جعفر یہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی کا سفاک قاتلوں کو تختہ دار پر لٹکانے کا مطالبہ

شیعہ علماء کونسل پاکستان کا سانحہ پشاور کے غم میں 5روزہ سوگ کا اعلان 
قائد ملت جعفر یہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی کا سفاک قاتلوں کو تختہ دار پر لٹکانے کا مطالبہ
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے ، علامہ عارف واحدی

قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی پشاور آرمی پبلک سکول میں ہونیوالے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سفاک قاتلوں کو تختہ دار پر لٹکانے کا مطالبہ کردیا، شیعہ علماء کونسل پاکستان کا سانحہ پشاور کے غم میں 5روزہ سوگ کا اعلان،100 سے زائد انسانی جانوں کاضیاع المیہ،دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے اور انسانی درندوں کو سرعام پھانسی دی جائے،علامہ عارف حسین واحدی 
منگل کو پشاور میں آرمی پبلک سکول پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ دہشت گرد وں کا انسانیت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے معصوم بچوں سمیت 100 سے زائد افراد کی المناک موت المیہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سفاک قاتلوں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے جبکہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کرکے قوم کو حقائق سے آگاہ کیا جائے
دوسری جانب شیعہ علماء کونسل پاکستان نے سانحہ پشاور کے غم میں 5روزہ سوگ کا اعلان کیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ خونی وسفاک درندوں نے سکول پر حملہ کرکے اپنی سفاکیت و بربریت کی انتہاء کردی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہم ذمہ داران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سانحہ کے حقائق سے قوم کو آگاہ کریں ۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم اس وقت غم زدہ خاندانوں کے ساتھ اور سوگ میں ہے ۔