تازه خبریں

قائد ملّت جعفریہ پاکستان کی قم میں دفترقائد قم کے اراکین اورعلماء و طلباء کے مختلف وفود سے ملاقاتیں اوردفتر قائد قم کی کابینہ سے خصوصی نشست

جعفریہ پریس – نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی مجمع تقریب بین المذاہب کی دعوت پر 9 اور 10 ستمبر کو تہران میں منعقدہ انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس میں شرکت کے لئےاسلامی جمہوریہ ایران پہنچ گئے- جعفریہ پریس  کے نمائند ے کی رپورٹ کے مطابق نمائندہ ولی فقیہ وقائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی ایک طویل سفرکے بعد  تہران سے قم  پہنچے جہاں پر دفتر قائد ملت جعفریہ قم کے اراکین نے اپنے محبوب قائد کا استقبال کیا – جعفریہ پریس  کے نمائند ے کی رپورٹ کے مطابق 7 ستمبراتوار کے روز دن بھرقائد ملت جعفریہ نے دفتر قائد قم کے اراکین اور علماء و طلباء کے مختلف وفود سمیت زائرین سے ملاقاتیں کی اور پاکستان کی سیاسی اجتماعی صورتحال پر گفتگو کی اور نماز مغربین کے بعد دفتر قائد قم کی کابینہ سے خصوصی نشست کی – تنظیمی نشست میں اراکین کابینہ نے اپنے اپنے شعبہ جات کی کارکردگی رپورٹ  پیش کی آخر میں قائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے اراکین کی خدمات کو سراہتے ہوئے ضروری ہدایات دیں – قائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی مجمع تقریب بین المذاہب کی دعوت پر 9 اور 10 ستمبر کو تہران میں منعقدہ انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس میں شرکت کریں گے اور بعد میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے مشہد مقدس روانہ ہونگے-