• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

قاضی غلام مرتضی کی رحلت سے جو خلاء پیدا ہوا وہ مدتوں پر نہ ہوسکے گا قائد ملت جعفریہ پاکستان کا مرحوم کے چہلم پر پیغام

قاضی غلام مرتضی کی رحلت سے جو خلاء پیدا ہوا وہ مدتوں پر نہ ہوسکے گا قائد ملت جعفریہ پاکستان کا مرحوم کے چہلم پر پیغام

مفسر قرآن شیخ محسن عی نجفی کی میزبانی میں بین الاقوامی خراج عقیدت بیاد مرحوم قاضی غلام مرتضی کی تقریب میں قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے پڑھ کر سنایا

بسم رب الشہداء والصالحین مولانا قاضی غلام مرتضی نے ملت کی علمی تشنگی دور کرنےاور ان کے علمی معیار کو بلند کرنے کی خاطر اپنے استاد مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کی سرپرستی اور نگرانی میں خدمات انجام دیں دینی مراکز کے قیام مساجد کی تعمیر صحت کے میدان میں بھی بھرپور کوششیں کیں یہ ہی وجہ ہے کہ اس وقت اطراف و اکناف میں سینکڑوںقرآن سینٹرزحفظ القرآن ماڈل اسکولز،دانشگاہ بتولؑ،مدرسہ کلیۃ العباس ،دینی مدرسہ برائے طالبات پنڈی بھٹیاں ،اسوہ کالج ،خدیجۃ الکبریؑ اسپتال،علی اسپتال،پیرا میڈیکل کالج ،فارمیسی کالج،نرسنگ کالج،فری میڈیکل کیمپس جیسے اداروں سے بڑی تعداد میں افراد استفادہ کررہے ہیںاسی طرح پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ،بیوگان کی اعانت،ہونہار طلبہ سے تعاون ہونہار طلبہ کی اسکالر شپ جیسی خدمات مرحوم کی اخلاص عمل کا ثبوت ہیں۔بافہم زیرک اور فعال عالم دین علامہ قاضی غلام مرتضی کی شخصیت کا اہم ترین اور نمایاں پہلو ملی پلیٹ فارم سے والہانہ وابستگی اور دیرینہ تعلق تھا ۹۰ کی دہائی میں ملک سے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی دو دفعہ صدارت جیسی اہم ذمہ داری کو بخوبی احسن نبھایااپنے رفقاء کے ہمراہ شب و روز محنت کی نچلی سطح تک عوام کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے اپنی مسئولیت کے زمانے میں تحصیل سطح تک تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا اور عوام میں ملی مذہبی و سیاسی شعور اجاگر کیا ملی پلیٹ فارم سے صوبے بھر میں سیاسی خدمات بھی انجام دیتے رہے متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے فعال ممبر کی حیثیت سے گرانقدر خدمات انجام دیتے رہے اور ملی پلیٹ فارم کی گائیڈ لائن پر مبنی حکمت عملی اپناکر مکتب کی ترجمانی بڑے منفرد اور دانشمندانہ انداز میں کی علامہ قاضی غلام مرتضی کی رحلت سے جو خلاء پیداہوا ہے وہ مدتوں پر نہ ہوسکے گاہم ایسے وقت میں ان کی یاد منارہے ہیں جب ہمہ جہت اور بے پناہ صلاحیتوں کی مالک شخصیات کیموجودگی عہد حاضر کی ضرورت ہےتاہم ان کی شخصیت کے مختلف پہلو ؤں کو مشعل راہ بناکر توانا قومی آواز بناکر سعی و کوشش ضرور کی جاسکتی ہے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا طریقہ بھی یہ ہی ہے کہ مختلف میدانوں میں جاری ان کی کوششوں کو آگے تک لے جایا جائے جس سے ناصرف ان کی روح شاد ہوگی بلکہ ملت کی سربلندی و سرفرازی کا سبب بھی بنے گااک مرتبہ پھر ان کے خانوادے،ہ عصر علماء شاگردان سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور مرحوم کے درجات کے لئے دعا گو ہیں