• اسلامی تحریک پاکستان صوبہ سندھ کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا
  • عزاداری مذہبی و شہری آزادیوں کا مسئلہ، قدغن قبول نہیں، علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقو ی کی ا پیل پر بھارت میں توہین آمیز ریمارکس پر ملک گیر احتجاج
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان کی مختلف شخصیات سے ان کے لواحقین کے انتقال پر تعزیت
  • اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
  • علماء شیعہ پاکستان کے وفدکی وفاقی وزیر تعلیم سے ملاقات نصاب تعلیم پر گفتگو مسائل حل کئے جائیں
  • بلدیاتی انتخابات سندھ: اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • یاسین ملک کو دی جانے والی سزا ظلم پر مبنی ہے علامہ شبیر حسن میثمی شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • ملی یکجہتی کونسل اجلاس علامہ شبیر میثمی نے اہم نکات کی جانب متوجہ کیا
  • کراچی میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ

تازه خبریں

 یوم القدس، فلسطینی مظلوموں کی حمایت کا دن ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

قبلہ اول کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی، قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید  ساجد علی نقوی

قبلہ اول کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی، قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید  ساجد علی نقوی
اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم کی انتہاءکردی،ہم فلسطینیوں کی آئینی ،جمہوری اور اخلاقی حمایت جا ری رکھیں گے، قائدملت جعفریہ
ملک بھر میں جمعة الوداع پر یوم القدس منانے کے تمام انتظامات پر عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں
راولپنڈی /اسلام آباد 13اپریل 2022ء( جعفریہ پریس پاکستان) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ”یوم القدس“ ملّی جذبہ کے ساتھ بھر پور انداز میں منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی ،صوبائی ، ڈویژنل ، ضلع، تحصیل اور یونٹ کی سطح پر تمام عہدیداران و کارکنان ملک بھر میں جمعة الوداع کے موقع پر ”القدس ریلیاں اورسیمینار “کے انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات و عملی اقدامات کریں۔علامہ ساجد نقوی نے قبلہ اول پر اسرائیلی ناجائز قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی اور اسرائیل نے ظلم کی انتہاءکردی،ہم فلسطینیوں کی آئینی ،جمہوری اور اخلاقی حمایت جا ری رکھیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور مسلم ممالک اپنا مثبت کر دار ادا کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت رکوائیں۔ علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے بھی اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیاتھا۔ مسئلہ فلسطین و کشمیر بین الاقوامی دنیا کے سلگتے ہوئے مسائل ہیں ابھی یہ بھی حل نہ ہوپائے تھے کہ استعمار نے شام ، افغانستان ، عراق ،یمن ،لبنا ن اوربحرین میں ایک سازش کے تحت آگ بھڑکانا شروع کردی ۔ آخر میں انہوںنے کہا کہ یوم القدس تمام مظلوموں کی حمایت کا دن ہے اسرائیلی ظلم و ستم کی انتہاءہوچکی ہے،مسلم ممالک بھی موثر کردار ادا نہیں کر پارہے جو افسوس ناک امر و باعث تشویش ہے۔ لہذا امت مسلمہ کو متحد ہو کر قبلہ اول کی آزادی کیلئے مشترکہ جدوجہد کر نا ہوگااور فلسطینیوں کو اسرائیل کے شکنجے سے آزادکرا نا ہوگا۔