تازه خبریں

قزوین میں خوارک کے تیل کے کارخانہ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

  جعفریہ پریس – ایران کے صوبہ قزوین میں خوارک کے تیل کے کارخانہ کے ایک انبار میں آگ لگ گئی – آج دوپہرکو کارخانہ میں آگ لگنے سے شہر کے جنوبی علاقہ پر دھویں کے بادل چھائے گئے جبکہ 8 یونٹ  سےآگ بجھانے والے عملے نے بروقت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی  ۔ اطلاعات کے مطابق آگ بجھانے والا عملہ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ بجھا نے میں کامیاب ہوگیا ہے-حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے قزوین گورنر کا کہنا ہے کہ ویلڈنگ کے باعث  کارخانہ کے انبار میں موجود مواد سے آگ لگی – انہوں نے کہا کہ حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں ، زخمیوں میں دو فائر فائیٹر بھی شامل ہیں جن میں کچھ کی حالت نازک بتائی جار ہی  ہے-