تازه خبریں

قصر فاطمیہ سے ٹیکسلا چوک تک احتجاجی ریلی – صدیوں سے جاری راولپنڈی کا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے برآمد ہوگا

جعفریہ پریس –  قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اعلان پر لبیک کہتے ہوئے ملک بھر کی طرح قصر فاطمیہ سے ٹیکسلا چوک تک احتجاجی ریلی، سینکڑوں افراد کی شرکت، واقعہ گریسی لائن اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ، سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ٹریفک رواں دواں رہی۔ تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل تحصیل ٹیکسلا، جعفریہ یوتھ ٹیکسلا اور جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے لاہور میں ملک ناصر عباس ملتان کے قتل، گریس لائن امام بارگاہ پر خودکش حملہ اور کراچی میں علامہ دیدار جلبانی کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ قائدیں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں 24 دسمبر کو برآمد ہونے والے چہلم امام حسینؑ کے جلوس پر کسی قسم کی محدودیت، قدغن یا روٹ تبدیلی برداشت نہیں کی جائے گی اور صدیوں سے جاری یہ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے برآمد ہوگا، مقررین نے مزید کہا کہ ہم اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں، مولانا شمس الرحمن معاویہ اور ملک ناصر عباس ملتانی کے قتل میں ایک ہی گروہ ملوث ہے، ریاستی ادارے تمام تر حقائق سے آگاہی کے باوجود دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سے گریزاں ہیں، مقررین نے کہا کہ ملک میں کسی قسم کی فرقہ واریت نہیں ہے، شیعہ سنی آپس میں باہم متحد ہیں،بے حس حکمران، یزید کے گماشتوں کے ساتھ مل کر میلاد و عزاداری کے جلوسوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، لیکن دہشت گردوں سے خوفزدہ حکمران انکے خلاف گریزاں ہیں، مقررین میں علامہ امیر حسین جعفری، علامہ ولایت علی خان، سید توصیف حسین شاہ، ڈپٹی جنرل سیکٹری شیعہ علماء کونسل ضلع راولپنڈی، سید جعفر نقوی صدر جعفریہ یوتھ ضلع راولپنڈی، سید اسد علی شاہ صدر شیعہ علماء کونسل ٹیکسلا، سید اعجاز نقوی صدر جعفریہ یوتھ ٹیکسلا، سید زاہد حسین شاہ صدر محرم الحرام کمیٹی ٹیکسلا، سید سبطین نقوی سابقہ کونسلر بلدیہ ٹیکسلا، سید قاصد حسین شاہ،سید تہذیب حسین شاہ برمی، سید شجیعہ حیدر صدر جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ٹیکسلا، سید سبطین کاظمی ایڈووکیٹ و دیگر شامل تھے۔