جعفریہ پریس – ہم نے ہمشیہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور ملک وقوم کے مفاد میں محب وطن جماعت سے تعاون کیا ہے۔ قومی ایکشن پلان کی منظوری کے بعد ملت جعفریہ کے خلاف دہشت گردی حکومت اور امن و امان قائم کر نے والے اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ایک منظم شازش کے تحت گزشتہ بیس سالوں ہماری نسل کشی کی جارہی ہے دوسری طرف حکومت توازن بر قرار رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر محب وطن شہریوں پر بے جا پابندی لگا رکھی ہے ۔بے گناہ لوگوں کو انتظامیہ کا تنگ کرنا انصاف کے تقاضوں کی نفی کرتا ہے-
ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ محمد ر مضان توقیر نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ ہم عسکری قیادت کی پشت پرہیں اور ضرب عضب کی مکمل حمایت کرتے ہیں تا کہ اس ملک سے تکفیر یوں اور دہشت گردوں کا خاتمہ ہو سکے ۔اور تمام مسالک اپنے عقیدے کے مطابق امن کے ساتھ زندگی گزار سکیں ۔صو بائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے اور اپنے امیدوار میدان میں لا کر ان کو کامیایاب کرائیں گے ۔
اجلاس میں ایک قرارداد کے زریعہ صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سانحہ امامیہ مسجد حیات آباد کے شہداء کے خاندانوں کے بیس لاکھ روپے فی کس کے حساب گرانٹ دے ۔ ہماری مساجد و امام بار گاہوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔ دوسری قرار داد کے زریعہ کہا گیا کہ گزشتہ ہفتہ جیو ٹی وی کے ایک پروگرام میں تکفیر یوں کے سر غنہ کی طرف سے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرنے کے لئےحکومت سے براہ راست کا مطالبہ کیا گیا-
آخر میں ملت جعفریہ کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کی جائے ۔
علامہ محمد رمضان توقیر کی زیر صدارت شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری وسیم اظہر ترابی ،نائب صدر شجا عت علی قزلباش،سنیئر نائب صدر ڈاکٹر سید خلیل ہاشمی ۔ندیم عباس ایڈوکیٹ ،مولانا حمید امامی، صابر حسین اغا ،سید پھول شاہ کاظمی، مجاہد علی اخونزادہ نے شرکت کی —
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات