جعفریہ پریس- حیدرآباد سندھ میں منعقدہ عظمتِ علماء و شھدا کانفرنس میں قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی سمیت شیعہ علماء کونسل سندھ کے مرکزی قائدین ، صوبہ بھر کے بزرگ علماء کرام اور مومنین نے بڑی تعداد میں شرکت کی – تفصیلات کے مطابق 11 مارچ 2015 کو بعد نماز مغربین سندھ میوزیم حیدرآباد میں حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان کی جانب سے حیدرآباد میں پہلی مرتبہ عظمتِ علماء و شھدا کے موضوع پہ ایک عظم الشان کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں بہت بڑی تعداد میں علما و مومنین نے بھرپور شرکت کی ، سندھ میوزیم ھال حیدرآباد میں منعقدہ عظمتِ علماء و شھدا کانفرنس میں خصوصی خطاب قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان ، نمائندہ ولی فقیہ حضرت آیۃ اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کیا جبکہ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کےسیکرٹری جنرل علامہ سید ناظرعباس تقوی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید شھنشاہ حسین نقوی، شیعہ علما کونسل پاکستان کراچی ڈویزن کے صدرعلامہ جعفر سبحانی، سندھ کے بزرگ عالم دین علامہ محمد محسن مہدوی اورعلامہ کرم علی حیدری المشھدی نے علماء و شھدا کی عظمت کو بیان کیا -انہوں نے آپس میں بھائی چارگی ، اپنے داخلی و خارجی دشمن کو سمجھنے اور اس سے دوری اختیار کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ قومی مسائل کا حل مرجعیت و رہبریت اور قیادت کی اطاعت میں ہے –