• اسلامی تحریک پاکستان صوبہ سندھ کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا
  • عزاداری مذہبی و شہری آزادیوں کا مسئلہ، قدغن قبول نہیں، علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقو ی کی ا پیل پر بھارت میں توہین آمیز ریمارکس پر ملک گیر احتجاج
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان کی مختلف شخصیات سے ان کے لواحقین کے انتقال پر تعزیت
  • اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
  • علماء شیعہ پاکستان کے وفدکی وفاقی وزیر تعلیم سے ملاقات نصاب تعلیم پر گفتگو مسائل حل کئے جائیں
  • بلدیاتی انتخابات سندھ: اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • یاسین ملک کو دی جانے والی سزا ظلم پر مبنی ہے علامہ شبیر حسن میثمی شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • ملی یکجہتی کونسل اجلاس علامہ شبیر میثمی نے اہم نکات کی جانب متوجہ کیا
  • کراچی میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ

تازه خبریں

قومی نصاب تعلیم کے حوالے سے علمائے شیعہ کا اہم اجلاس

قومی نصاب تعلیم کے حوالے سے علمائے شیعہ کا اہم اجلاس

اسلام آباد :
قومی نصاب تعلیم کے حوالے سی علما و زعمائے شیعہ پاکستان کا ایک اہم اجلاس حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید افتخار حسین نقوی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، علامہ حسنین گردیزی، ڈاکٹر محمد ثقیلین, ڈاکٹر ابنِ حسن، ڈاکٹر ثاقب اکبر نقوی اور ڈاکٹر روشن علی نے شرکت کی۔ جبکہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر لاہور سے آن لائن اس اہم اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں یکساں قومی نصاب تعیلم کے حوالے سے اب تک طے پائے گئے تمام امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان امور پر تجاویز مرتب کی گئیں، ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے نصابی کتب میں تحفظات و اعتراضات کے حوالے سے شرکائے اجلاس کو بتایا اور ان کی جانب سے بھیجی گئی تمام ترامیم سے آگاہ کیا۔ بعدازاں اجلاس کے شرکاء نے جامعتہ الکوثر میں مفسر قرآن بزرگ عالم دین حضرت شیخ محسن علی نجفی دامت برکاتہ سے ملاقات کی اور نصاب کے حوالے سے ان کی رہنمائی حاصل کی۔ اس موقع پر علامہ شیخ شفا نجفی اور علامہ شیخ انور علی نجفی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں علامہ شیخ شفا نجفی نے یکساں نصاب تعلیم پر مرکز میں ہونے والے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ جن کی روشنی حجت الاسلام علامہ شیخ محسن نجفی کی دی گئی راہنمائی میں یکساں نصاب کے حوالے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔