• تعلیم یافتہ نسل ، ملک و قوم کی ترقی کی ضمانت ہے، علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی
  • کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی حسین مدنی کے کتابخانہ کا دورہ
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت

تازه خبریں

لاہور، گستاخانہ خاکوں کے خلاف شیعہ علما کونسل کی احتجاجی ریلی

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف شیعہ علما کونسل لاہور کے زیراہتمام  ماربل مارکیٹ لاہورکی جامع مسجد الحسین علیہ السلام سے احتجاجی ریلی نکالی گئی – ریلی کی قیادت شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی اور ایس یو سی لاہور کے صدر علامہ حسن رضا قمی نے کی۔ ریلی کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ دہشت گردی جس بھی صورت میں ہو قابل مذمت ہے اور فرانسیسی اخبار میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت عالمی دہشت گردی ہے ، خاکے بنانےاور شائع کرنے والے سارے دہشت گرد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاکوں کی اشاعت سے امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، مسلم حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ حرمت رسول ﷺ کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل بنائیں اور اقوام متحدہ میں انیباء کی حرمت کے حوالے سے قانون پاس کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خاکوں کی اشاعت مسلمانوں کو عالمی سطح پر تنہا کرنے اور دہشت گردی کی گھناؤنی سازش ہے، عشق مصطفیٰ ﷺ ہمارا ایمان ہے اور ہم اپنے ایمان کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ رہنماؤں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت افسوسناک ہے، عالمی برادری بھی اس کا نوٹس لے اور مسلم حکمران اس حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل بنائیں۔
علامہ مظہر عباس علوی نے اپنے خطاب میں کہا توہین آمیز خاکوں کی اشاعت دنیا میں دہشت گردی کی ناپاک سازش هے، خاکے شائع کر کے یہودی استعمار نے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے، انہوں مزید کہا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے21 آئینی ترمیم کی ہم حمایت کرتے ہیں اور بلاتفریق دہشت گردی کےمقدمات فوجی عدالتوں میں چلاکردہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے-
علامہ حافظ کاظم رضانقوی نے کہا کہ ناموس رسالت کی حفاظت کے لئے دی گئی قربانیوں سے تاریخ بهری پڑی ہے استعماری قوتیں ان ہتهکنڈوں سے باز آجائیں-
علامہ حسن رضا قمی نے گستاخانہ خاکوں کی مزمت کرتے هوئے کہا ہم ناموس رسالت کے لیے اپنے بچے بهی قربان کرسکتے ہیں توہیں رسالت برداشت نہیں کر سکتے-