لاہور کے بند روڈ پر ٹرک دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔
گزشتہ روز لاہور کے علاقے بندروڈ سگیاں پل کے قریب ٹرک دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 33 زخمی ہوئے جب کہ دھماکے سے قریب واقع تین منزلہ عمارت بھی زمین بوس ہوگئی۔
پولیس نے ٹرک میں بارودی مواد کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔