تازه خبریں

لاہور منبر حسینی ؑ کا تحفظ کرنا ہوگا آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

جعفریہ پریس : منبر حسینی ؑ کے تقدس اور اور مکتب اہلبیتؑ کے مسلمات کی حفاظت کے لئے جامعتہ المنتظر لاہور میں آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کی جانب سے منعقدہ بشارت عظمیٰ کانفرنس سے کانفرنس کے میزبان  آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ دعوت اسلام کے ساتھ ہی سب سے پہلے توحید اور پھر نما ز کا حکم آیا۔ پہلے نمازی خاتم الرسل حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم، حضرت علی علیہ السلام اور حضرت خدیجتہ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا تھیں۔ جوان سے تعلق رکھتا ہے، نماز ترک نہ کرےسٹیج حسینی کا تحفظ کرنا ہوگا۔ شرک کا ارتکاب کرنے والے شیعہ نہیں ہوسکتے۔ یہ نصیری اور استعماری ایجنٹ ہیں، جو سازش کے تحت ملت جعفریہ کو تقسیم اور بدنام کرنا چاہتے ہیں