لاہور چہلم شہدائے کربلا پر لاکھوں عزادار جلوس عزا میں شریک
اربعین حسینی ؑ کے موقع پر دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لاکھوں فرزندان اسلام شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر عزاداری منارہے ہیں شیعہ سنی عوام کی بڑی تعداد اپنے مخصوص روایتی انداز میں کربلا والوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہےلاہور سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس اربعین میں لاکھوں افراد اربعین امام حسینؑ کے مرکزی جلوس میں شریک ہیں شہر کے مختلف اضلاع سے ہزاروں افراد پیدل سفر کرکے جلوس عزا میں شریک ہورہے ہیں بچے بوڑے جوان عورتیں لاکھوں کی تعداد میں عزاداری میں مصروف واضح رہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے اربعین حسینی ؑ کو بھرپور و منظم انداز میں منانے کی تاکید کی ہے